مسلمان ہونے کیلئے یہ ضروری ہے کہ دل سے تصدیق کرنے کیساتھ ساتھ زبان سے بھی ان الفاظ کا اقرار کرے کہ: ’’اللّٰہ تعالیٰ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور حضرت محمدصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللّٰہ کے رسول ہیں۔‘‘
یہ تصدیق اس بات کی شہادت دیتی ہے کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ موجود ہے اس کے جیسا کوئی نہیں ہے اور کوئی بھی اس کا ہمسر نہیں، وہ سب سے بڑاہے،سوائے اُس کے کوئی بھی عبادت کا حقدار نہیں ہے اور یہ اِس بات کی بھی گواہی ہے کہ سب موجود چیزوں کا خالق ومالک اللّٰہ تعالیٰ ہے، اللّٰہ تعالیٰ قرآن کریم میں ارشاد فرماتا ہے:
اَ َلآ اِنَّ لِلّٰہِ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَمَنْ فِی الْاَرْضِطوَمَا یَتَّبِعُ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ شُرَکَآئَط اِنْ یَّـتَّبِعُوْنَ اِلَّا الظَّنَّ وَ اِنْ ہُمْ اِلَّا یَخْرُصُوْنَo (پ۱۱، یونس:۶۶)
ترجمۂ کنزالایمان:
سن لو بیشک اللّٰہ ہی کی مِلک ہیں جتنے آسمانوں میں ہیں اور جتنے زمینوں میں اور کاہے کے پیچھے جارہے ہیں وہ جو اللّٰہ کے سوا شریک پکار رہے ہیں وہ تو پیچھے نہیں جاتے مگر گمان کے اور وہ تو نہیں مگر اٹکلیں دوڑاتے۔
قرآنِ پاک نبی اکرمصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے آخری نبی ہونے کی گواہی دیتا اور اعلان کرتا ہے:
ا مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَ خَاتَمَ النَّبِیّٖنَط وَ کَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًاoع (پ۲۲،الاحزاب:۴۰)
ترجمۂ کنزالایمان:
محمد (صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم)تمہارے مَردوں میں کسی کے باپ نہیں ہاں اللّٰہ کے رسول ہیںاور سب نبیوں میں پچھلے اور اللّٰہ سب کچھ جانتا ہے۔
قرآنِ پاک اس بات کی بھی تصدیق کرتا ہے کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے الفاظ مبارک کوبھی عصمت حاصل ہے یعنی آپ کے الفاظ میں خطا کا امکان نہیں ہے جو الفاظ آپصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمبولتے ہیں وہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے آپصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمپر نازل ہوتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ فرماتا ہے:
وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْہَوٰیoجاِنْ ہُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰیoلا (پ۲۷،النجم:۳تا۴)
ترجمۂ کنزالایمان:
اور وہ کوئی بات اپنی خواہش سے نہیں کرتے وہ تو نہیں مگر وحی جو انہیں کی جاتی ہے۔
لہٰذا قرآنِ مقدس اور حضرت محمدصَلَّی اللّٰہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سنّت دین اسلام کی بنیاد ہے ، ان میںزندگی کے ہر پہلو کی وضاحت اور رہنمائی موجود ہے۔