اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
کونسا علم سیکھناضروری ہے ؟
فرض، لازم اور ضروری علم
پانچ (5)طرح کے علوم حاصل کرنا ہر عاقل بالغ (Wise, Grownup)
مسلمان پرفرض ہے:
(1)اسلامی عقائد(کہ جن کے ذریعے آدمی سچا پکا مسلمان بنے یعنی وہ عقیدے کے جن کا انکار کرنے سے بندہ اسلام سے نکل جائے یا گمراہ ہو جائے)۔
(2)ضرورت کے مسئلے(عبادات(مثلاً نماز، روزہ،حج و زکوۃ وغیرہ) و معاملات (مثلاً ملازمت و کاروبار وغیرہ) کے ضروری مسائل)۔
(3) حلال و حرام (مثلاً کھانا کھانے ،لباس پہنے، زینت کرنے،ناخن و بال کاٹنے، نام رکھنے،عارضی استعمال کے لیے چیزیں لینے، قرض و امانت و تحفہ لینے دینے، قسم کھانے، وصیّت و تقسیمِ جائیداد وغیرہ)کے مسائل(ظاہری گناہ کی معلومات بھی اس میں شامل ہے)۔
(4)ہلاک کرنے والے اعمال کی ضروری معلومات اور ان سے بچنے کے طریقے۔
(5)نجات دلانے والے اعمال کی ضروری معلومات اور انہیں حاصل کرنے کے طریقے۔
ٍمحمد رسول اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:’’ طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ یعنی علم حاصل کرناہر مسلمان پر فرض ہے۔‘‘
(ابن ماجہ،۱/۱۴۶حدیث:۲۲۴)
فرض علوم کے لیے مشورۃً چند کتابیں
(1)اسلامی عقائد کے لیےکم ازکم:
(۱)کتاب العقائد(صدر الافاضل رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ)(۲) کتاب
’’بنیادی عقائد اور معمولاتِ اہلِ سنّت۔‘‘
(2)ضرورت کے مسائل کے لیے کم از کم:
(۱) نماز کے احکام(۲)حلال طریقے سے کمانے کے 50 مدنی پھول
وضاحت: جس کا جس کام سے تعلق ہے، اُسےاُس کام کے مسائل سیکھنے ہیں۔
(3)مسائلِ حلال و حرام اور ظاہری گناہوں کی معلومات کے لیے کم از کم:
(۱)101مدنی پھول(۲)163مدنی پھول(۳)گناہوں کے عذابات
(مکمل حصّے)
(4)(5)مہلکات و منجیّات کے لیے کم از کم:
(۱)باطنی بیماریوں کا علاج(۲)نجات دلانے والے اعمال کی معلومات
(۳)بیٹے کو نصیحت
اصلاحِ نیّت کے لیے کتب:
(۱)ثواب بڑھانے کے نسخے
مزیدمعاون کتب تیسرا درجہ:
(۱)امیرِ اہلسنّت کی ساری کتابیں ا و ر رسالے
فرض علم کے علاوہ اور کیا سیکھنا ضروری ہے؟
یاد رہے کہ فرائض علوم کے ساتھ ساتھ(1)تجوید کے ساتھ قرآن ِ پاک آنا (2) اذکار ِنماز(نماز میں تلاوت کے علاوہ جو کچھ پڑھا جاتا ہے) کا درست ہونا بھی ضروری ہے۔
(1) مشورۃً چند مدنی پھول:
(۱) اسلامی بھائی مدرسۃ المدینۃ بالغان اور اسلامی بہنیں مدرسۃ المدینۃ بالغات میں شرکت کریں۔
(۲) مدرسۃ المدینۃ بالغان و بالغات قریب میں میسر نہ ہوں تو مدرسۃ المدینۃ آن لائن میں داخلہ لیں ۔
(ابو زیاد محمد عماد عطاری عفی عنہ)
(شعبہ: “نیو مسلم”)